Watch Video
بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
کس سے کہیں
کس کو یہ اپنی فریاد سنائیں
کس سے اپنا دُکھڑا روئیں
یہ بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
اِن کے پیٹ میں چوہے دوڑائے
چوری کرکے روٹی کھائیں
یہ بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
اپنے خالی پیٹ کو لے کر
یہ کچرے کے ڈھیر پر جائیں
اور پھر وہاں سے یہ چاول کھائیں
یہ بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
جب اُجلے یونیفارم میں
بچےسکول کو جائیں
اِن کے دل درد سے کراہیں
یہ بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
میں دُکھ سے یہ سوچتا ہوں
اِن کا من بھی تو سکول، جانے کو مچلتا ہوگا
پھر یہ سکول کیوں نہ جائیں
یہ بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
قیامت والے دِن
جب تو انصاف کے تخت پر ہوگا
اپنا اجر یہ پائیں
یہ بھوکے ننگے لوگ
مالک تو نے کیوں؟
اس دُنیا میں
پیدا کرڈالے
یہ بھوکے ننگے لوگ
سید محمد تحسین عابدی
No comments:
Post a Comment