Saturday, 18 October 2014

Islam is a religion of peace and love: Talk with God.

Islam is a religion of peace and love: Talk with God.: stehseenabidi.blogspots.com انسان جب بھی اکیلا اور تنہا ہوتا ہے وہ اپنے اللہ کے زیادہ سے زیادہ نزدیک ہوتا ہے یہی وجہ ہے کے رسول صل...

انسان جب بھی اکیلا اور تنہا ہوتا ہے وہ اپنے اللہ کے زیادہ سے زیادہ نزدیک ہوتا ہے یہی وجہ ہے کے رسول صلی علیہ وآلہ وسلم غارِ حرا میں اللہ کے زیادہ سے قریب ہونے کے لئے جاتے تھے اور وہ کئی کئی دن وہاں قیام کرتے تھے اور اپنے پاک پروردگار کی عبادت کرتے تھے اس لئے ضروری ہے کہ آپ جب رات کو سونے سے پہلے اپنے اللہ کے قریب ہوں اور اس سے چپکے چپکے اپنے دل کی باتیں کریں اور اپنے دن کے سارے اعمال پر نظر ڈالیں تو آپ اس تنہائی میں اپنے آللہ کو اپنے دل کے بہت قریب پائیں گے اورقربت کےاس لمحے میں آپ اللہ سے خود کو برائیوں اور گناہوں سے بچنے کے لئے مدد مانگے آپ میری بات کا یقین کریں اللہ کی طرف سے آپ کو برائی اور گناہوں سے بچنے کی پوری مدد ملی گی اور آپ اپنے اندر ایک بہت بڑی قوت محسوس کریں گے ویسے تو اللہ تعالیٰ ہر لمحے آپ کی شہ رگ سے بھی قریب ہوتا ہے لیکن وہ آپ کے اچھے اور برے عمل میں دخل نہیں دیتا اس چیز کا اختیار اللہ نے آپ کو دے رکھا ہے کہ آپ جو چاہے عمل کریں یہ آپ پر منحصر ہے آپ چاہے اچھا عمل کریں یا برا آپ کو اس کا اختیار ہے اور آپ کہ ان اعمال کا بدلہ وہ قیامت کو عطاء کرے گا۔ لیکن تنہائی میں آپ اللہ سے اپنے گناہوں کی توبہ اور ان سے محفوظ رہنے کے لئے اس سے ضرورمدد مانگے کیونکہ توبہ کا دروازہ ہر شخص کے لئے کھلا ہے آپ یقین کریں آپ کو رات کی اس تنہائی میں اللہ کی مدد ضرور حاصل ہو گی اور آپ برائی اور گناہ کرنے سے محفوظ رہیں گے۔ سید محمد تحسین عابدی

No comments:

Post a Comment