Monday 25 May 2015

CRICKET



پاکستان میں کرکٹ کی بحالی

پاکستان میں زمباوے کی کرکٹ ٹیم کی آمد ساتھ ہی پاکستان کے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہو گئیں اور یہ امید پیدا ہو چلی ہے کہ جلد ہی پاکستان کے دوسرے میدانوں میں بھی کرکٹ بحال ہوجائے گی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا جہاں کریڈیٹ پاکستان کے کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے وہیں زمباوے کی حکومت، زمباوے کرکٹ بورڈ اور زمباوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیوڈ واٹمور بھی زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں کے جن کی وجہ سے پاکستان کے میدانوں میں کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئیں۔ پاکستانی عوام ان سب کے انتہائی مشکور ہیں کہ جن کی وجہ سے عوام کو پاکستان میں خوبصورت کرکٹ دیکھنے کو ملی
شکریہ پاکستان کرکٹ بورڈ، شکریہ زمباوے کرکٹ بورڈ۔
پاکستان میں پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں چھ سال کے صبر آزما اور طویل انتظار کے بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ پہلے ٹی ٹوئینٹی میچ میں زمباوے نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 173 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم کو دیا پاکستانی ٹیم کی ماضی قریب کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ایک مشکل ہدف نظر آرہا تھا لیکن پاکستانی اوپنرز احمد شہزاد اور مختار نے دھواں دار بلے بازی سے اس مشکل ٹارگٹ کو آسانی مین بدل دیالیکن ان دونوں کے آئوٹ ہونے کے بعد پاکستان کی مڈل آڈر بیٹنگ ایک بار پھر ناکامی سے دو چار ہو گئی اور کھلاڑی یکے بعد دیگرے آئوٹ ہونا شروع ہو گئے جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی اور میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکلتا ہوا محسوس ہونے لگا لیکن شاہد آفریدی نے آخری اوور
میں چوکا لگا کر پاکستان کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ اور میدان پاکستان کی جیت کی فتح کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس میچ میں مختار نے تراسی رنز کی شاندار باری کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا اور احمد شہزاد نے بھی بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ محمد سمیع نے بائولنگ میں تین وکٹیں لے کر پاکستانی ٹیم میں اپنی شاندار واپسی کا اعلان کیا۔ تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل پر انہیں داد دی اور بہترین ڈسپلن کا
مظاہرہ کیا۔
دوسرے ٹی ٹوئینٹی میچ میں بھی زمباوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی اور مقررہ بیس اوورز میں پاکستانی ٹیم کو 176 رنز کا ایک مشکل ٹارگٹ دیا زمباوے کے بیسٹمینوں نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور چھکوں اور چوکوں کی بارش
کردی۔ پاکستانی ٹیم کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز احمد شہزاد اور مختار نے کیا مختار نے ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور باسٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت کی طرف گامزن کردیا لیکن پاکستان کی مڈل آڈر بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہوتی نظر آئی اور پاکستان مشکلات میں گھرتا ہوا نظرآیا لیکن اس موقع پر بلاول بھٹی کا اللہ بھلا کرے کہ انہوں نے آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا لگا کر پاکستان کی ڈوبتی ہوئی نائو کو کنارے پر لگا دیا اور بلاول
بھٹی کے وننگ اسٹروک کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹی ٹوئینٹی سیریز اپنے نام کرلی ۔
اس سیریز میں دونوں طرف سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا اور دونوں مقابلے کانٹے کے ہوئے ۔ پاکستانی ٹیم نے جیت کامنزہ تو ضرور چکھا ہے لیکن پکستانی ٹیم کو اپنی خامیوں پر توجہ کرنی ہوگی تاکہ مستقبل میں ایک بہتر ٹیم تیار کی جاسکے۔ میرے نزدیک پاکستانی تماشائی اس سیریز کے مین آف دی سیریز تھے۔ اللہ سے دعا
ہے کہ پاکستان کے تمام میدانوں میں جلد ہی کرکٹ کی رونقیں بحال ہوں۔ آمین 




سید محمد تحسین عابدی













No comments:

Post a Comment