بلاول بھٹو کی پاکستان آمد
بلاول بھٹو اپنے پلان کے تحت پاکستان آئے ہیں
دبئی میں زرداری فیملی کی خاندانی میٹنگ کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان واپس آنے پر تیار ہوئے اور وہ بلآخر پاکستان واہس آگئے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرانے میں بلاول بھٹو کی پھوپھی فریال تالپور نے اہم ترین کردار ادا کیا جس کے بعد بظاہر آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک دوسرے سے راضی ہوگئے اور بلاول بھٹو زرداری نے چارج سنبھال لیا اور کام کا آغاز کردیا اس سے پہلے پیپلز پارٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی پرزور تردید کرتی رہی تھی لیکن سیاسی مبصرین کے خیال میں باپ بیٹے میں شدید اختلافات موجود تھے اور بلاول بھٹو زرداری آصف زرداری سے اختلاف کی وجہ سے بیرون ملک چلے گئے تھے اور اس کی اصل وجہ یہ تھی کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کی عوام میں تیزی سے گرتی ہوئی مقبولیت کو واپس لانے کے لئے جد و جہد کرنا چاہتے تھے اور ان کی تقاریر بھی اس بعد کی عکاسی کرتی نظر آتی ہیں اس سلسلے میں انہوں نے پنجاب کے کچھ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا
اور انہیں پنجاب سےپذیرائی بھی ملی تھی لیکن آصف زرداری نواز شریف کی باری کی وجہ سے یا اپنے اوپر کرپشن کے الزامات اور کیسوں کی وجہ سے نواز شریف سے زیادہ لڑائی جھگڑے کا رسک نہیں لینا چاہتے تھے کیونکہ ان پر قائم صدارت کی چھتری بھی اتر چکی تھی ۔ دوسری طرف انہیں سندھ میں اپنی پیپلز پارٹی کی حکومت چلانے کے لئے ایم کیو ایم کی حمایت کی ضرورت بھی تھی جس کی وجہ سے آصف زرداری ٹھنڈا کرکے کھائو کی پالیسی پر عمل پیرا تھے اور چاہتے تھے کہ بلاول بھٹو بھی ان کی اس پالیسی کے ساتھ چلیں لیکن دوسری طرف بلاول بھٹو جوان خون ہیں اور وہ یہ سمجھتے تھے کہ اُن کے والد کی اس پالیسی کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا گراف روز بہ روز گرتا چلا جا رہا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کے نزدیک پیپلز پارٹی آصف زرداری کی اس ٹھنڈی پالیسی کی وجہ سے پنجاب سے تقریبا آئوٹ ہو چکی تھی اس لئے بلاول بھٹو زرداری نے ایسی تقاریر کیں جو آصف زرداری کی ٹھنڈی پالیسی سے متصادم تھیں جس کی وجہ سے باپ بیٹے میں اختلاف کی خلیج وسیع سے وسیع تر ہوتی چلی گئی اور اس کے نتیجہ میں بلاول بھٹو زرداری ناراض ہو کر بیرون ملک چلے گئے


No comments:
Post a Comment